وزیراعظم آزاد کشمیر کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کی مہم میں نیا موڑ آگیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز روک دیے گئے
آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل کے دوران محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے ترقیاتی فنڈز کی ریلیز روک دی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی طرف سے جاری کیے جانے والے اربوں روپے کے فنڈز منجمد کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی کے ترقیاتی فنڈز جاری نہیں ہوں گے اور کسی بھی اسکیم کے لیے فنڈز اب تحریری منظوری کے بغیر جاری نہیں کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ وزیر اعظم انوار الحق نے مستعفی ہونے کیلئے شرائط رکھ دیں
ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے فنڈز ریلیز کرنے کے مراسلے واپس لے لیے ہیں۔ بیوروکریسی نے مالی بے ضابطگیوں کے خدشات کے پیشِ نظر یہ اقدام کیا ہے۔