ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

وزیراعظم آزادکشمیر کے خلافت تحریک عدم اعتماد،ن لیگی رہنمائوں نے دستخط کردیئے

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
وزیراعظم آزادکشمیر کے خلافت تحریک عدم اعتماد،ن لیگی رہنمائوں نے دستخط کردیئے

وزیراعظم آزادکشمیر کے خلافت تحریک عدم اعتماد،ن لیگی رہنمائوں نے دستخط کردیئے

آزادکشمیر: مسلم لیگ ن (ن لیگ) کے دو اہم رہنماؤں نے وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوار الحق کے خلاف پیپلز پارٹی کی عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چودھری ریاض اور فیصل راٹھور نے ن لیگ آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے ملاقات کی، جس میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے دو اہم رہنماؤں سے عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کروائے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نمبر مکمل ہونے کے باوجود اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک جمع نہیں کرا سکی، تاہم ن لیگ کے رہنما شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر نے اس پر دستخط کر دیے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے ن لیگ کے رہنماؤں کو عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جسے قبول کر لیا گیا۔ اس اقدام کے بعد آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال میں مزید ہلچل متوقع ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔