ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ترکیہ طاقتور زلزلے سے لرز اٹھا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ترکیہ طاقتور زلزلے سے لرز اٹھا

ترکیہ طاقتور زلزلے سے لرز اٹھا-ترکیہ کے مختلف شہروں میں جمعرات کی شب زوردار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں اور گہرائی تقریباً 6 کلو میٹر بتائی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق سندرگی میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں بھی اسی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، جبکہ 2023 میں ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں 55 ہزار سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔