ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

مری میں صحافی ظفر سعید ستی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
مری میں صحافی ظفر سعید ستی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

مری میں صحافی ظفر سعید ستی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

مری: مری کے ایک مضافاتی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں مقامی صحافی ظفر سعید ستی کو فائرنگ کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق صحافی کو دو گولیاں لگیں، جن کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازعےکے باعث پیش آیا، تاہم پولیس نے معاملے کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او مری نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور شفاف انکوائری** کا حکم دے دیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا دیکھی گئی۔

صحافتی برادری نے واقعے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مری یونین آف جرنلسٹس کے صدر امتیاز الحق ، جنرل سیکرٹری راجہ افضال سلیم ، مری پریس کلب کے صدر عبدالحمید عباسی سمیت دیگر صحافتی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔