ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

مارکو روبیو: پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
مارکو روبیو: پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

مارکو روبیو: پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دینے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ تعاون بھارت کے ساتھ امریکی شراکت داری یا دوستی پر کسی صورت منفی اثر نہیں ڈالے گا۔

پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں روبیو نے وضاحت کی کہ بھارت کی جانب سے امریکا اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی قربت پر ابھی تک کوئی اعتراض یا خدشہ سامنے نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخی تنازع کی وجہ سے ان کا محتاط ہونا فطری ہے، تاہم امریکا کو دنیا میں متعدد ممالک کے ساتھ بیک وقت تعلقات قائم رکھنے پڑتے ہیں۔

روبیو نے کہا کہ واشنگٹن کو پاکستان کے ساتھ مل کر کئی مشترکہ مفادات پر کام کرنے کے مواقع نظر آ رہے ہیں، اور یہ ایک ذمہ دارانہ سفارتی طرزِ عمل کا حصہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں اضافہ بھارت کے ساتھ دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی قیمت پر نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا کے مثبت کردار اور باہمی تعاون کی قدر کی ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔