ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

پی آئی اے کا برطانیہ آپریشن بحال،پہلی پروازمانچسٹر پہنچ گئی

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
پی آئی اے کا برطانیہ آپریشن بحال،پہلی پروازمانچسٹر پہنچ گئی

پی آئی اے کا برطانیہ آپریشن بحال،پہلی پروازمانچسٹر پہنچ گئی-جمعرات کے روز اسلام آباد سے روانہ ہونے والی پہلی پرواز 284 مسافروں کو لے کر مانچسٹر پہنچ گئی۔

پانچ سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے پروازوں کا آپریشن دوبارہ شروع کر دیا۔ جمعرات کے روز اسلام آباد سے روانہ ہونے والی پہلی پرواز 284 مسافروں کو لے کر مانچسٹر پہنچ گئی۔

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پرواز کی آمد کے موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا، قونصل جنرل مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل، برطانوی اراکین پارلیمنٹ افضل خان اور یاسمین قریشی سمیت پی آئی اے حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے پی آئی اے کے برطانیہ آپریشن کی بحالی کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی تعلقات کے نئے باب کا آغاز قرار دیا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق مانچسٹر کے بعد برمنگھم اور لندن کے لیے بھی پروازیں بحال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔