ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کا پابند ہے،عالمی عدالت انصاف

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کا پابند ہے،عالمی عدالت انصاف

اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کا پابند ہے،عالمی عدالت انصاف

ہیگ: عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے کہا ہے کہ اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور اس کے اداروں کے ذریعے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کرے۔

عدالت کی مشاورتی رائے میں کہا گیا کہ اسرائیل اپنے اس مؤقف کو ثابت کرنے میں ناکام رہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) غیر جانبدار نہیں یا اس کے ملازمین کی بڑی تعداد حماس یا دیگر مسلح گروپوں سے وابستہ ہے۔ انروا نے اسرائیلی الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے عدالت کی رائے کو "شرمناک” قرار دیا، تاہم ماہرین کے مطابق آئی سی جے کی یہ رائے اخلاقی اور سفارتی سطح پر انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دسمبر میں عالمی عدالت انصاف سے اسرائیل کی قانونی ذمہ داریوں سے متعلق مشاورتی رائے طلب کی تھی، خاص طور پر ان ذمہ داریوں کے بارے میں جو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعلقات سے متعلق ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی  دیگر بنیادپارلیمنٹ نے اپنے ملک میں انروا کی سرگرمیوں اور اسرائیلی حکام سے رابطے پر پابندی کے قوانین منظور کیے تھے۔ عدالت سے کہا گیا تھا کہ وہ اس بات پر روشنی ڈالے کہ اسرائیل فلسطینی شہریوں کو ضروری سامان اور امداد کی فراہمی میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا پابند ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے دو سال قبل حماس کے ساتھ جنگ کے بعد غزہ کی ناکہ بندی سخت کر دی تھی، جس کے نتیجے میں 21 لاکھ سے زائد آبادی خوراک، ادویات اوری سہولیات کی شدید قلت کا شکار ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔