انگلینڈ میں مہلک وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ میں ایک نئے انفیکشن کے باعث بڑی تعداد میں مریض اسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ انفیکشن Candidozyma نامی فنگس کی ایک نئی قسم سے منسلک ہے، جو جلد کی سطح سے جسم میں داخل ہو کر خون کی روانی کو متاثر کرتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس کئی برسوں تک انسانی جسم میں زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بعض کیسز میں شدید پیچیدگیاں پیدا کرسکتا ہے۔
یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق یہ وائرس جلدی زخم، آپریشن یا فنگس کے ذریعے جسم میں داخل ہو سکتا ہے، جبکہ چھونے سے پھیلنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔
خیال رہے کہ Candidozyma فنگس پہلی بار 2009 میں جاپان میں دریافت ہوئی تھی، اور اب تک دنیا کے 40 سے زائد ممالک میں اس کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت نے اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ اس انفیکشن کے ممکنہ مریضوں کی بروقت تشخیص اور حفاظتی اقدامات پر عمل یقینی بنایا جائے۔