ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ٹرمپ کی حماس کو پھر دھمکی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ٹرمپ کی حماس کو پھر دھمکی

ٹرمپ کی حماس کو پھر دھمکی

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ "ہم نے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اچھا برتاؤ کریں گے، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو ہمیں کارروائی کرنی پڑے گی۔”

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ اجازت دیں تو اسرائیلی فوج صرف دو منٹ میں غزہ میں داخل ہو کر حماس کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کی ترجیح حالات کو قابو میں رکھنا اور جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے اب تک 28 میں سے زیادہ تر یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہیں کیں، جو کہ معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر حماس نے اپنی روش نہ بدلی تو اسرائیلی فوج دوبارہ غزہ کی گلیوں میں ہوگی اور "حماس کو ایک سخت سبق سکھایا جائے گا۔”

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔