اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد، راولپنڈی، چترال، سوات اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
خیبر پختونخوا کے متعدد شہروں، بشمول پشاور، گلگت، ایبٹ آباد، سوات اور مالاکنڈ کے گرد و نواح میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحدی پٹی میں واقع تھا، جس کی شدت 5.6 تھی۔
اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔