ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

حماس نے چار یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
حماس نے چار یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

حماس نے چار یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں بین الاقوامی ریڈ کراس کی مدد سے اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں۔ لاشوں کو شناخت کے لیے تل ابیب کی فرانزک لیبارٹری منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گائے ایلوز، یوسی شارابی، بپن جوشی اور ڈینیئل پریز ان چار مغویوں میں شامل ہیں جن کی باقیات حماس نے واپس کی ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ باقی 24 لاشوں کی بازیابی میں وقت لگ سکتا ہے کیونکہ ان کی تدفین کے درست مقامات کا علم نہیں۔

گزشتہ روز حماس نے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے 20 زندہ یرغمالیوں کو رہا کیا تھا، جو سب صحت مند اور پُر امید نظر آئے۔
اس کے بدلے اسرائیل نے 1,968 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جو غزہ اور مغربی کنارے پہنچ گئے۔

غزہ میں اپنوں کی واپسی پر خوشی کے مناظر دیکھنے میں آئے، لوگ برسوں بعد ایک دوسرے سے گلے ملے، اور یہ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس لاشوں کی واپسی میں تاخیر کر کے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔