ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ٹی ایل پی مارچ کے خلاف پولیس آپریشن مکمل، ایس ایچ او شہید

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ٹی ایل پی مارچ کے خلاف پولیس آپریشن مکمل، ایس ایچ او شہید

ٹی ایل پی مارچ کے خلاف پولیس آپریشن مکمل، ایس ایچ او شہید

مریدکے: پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا۔ کارروائی کے دوران مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا، شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا اور متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ آنسو گیس شیلنگ سے متاثرہ افراد اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق، علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو جی ٹی روڈ کی جانب جانے سے روکا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، تین روزہ تعطیلات کے بعد راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

میٹرک کے ضمنی امتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہو رہے ہیں۔ راولپنڈی کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہے، تاہم فیض آباد بند ہونے کے باعث ٹریفک کو ڈبل روڈ کی طرف موڑا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں اور شہر کے تمام علاقوں میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔