گنڈا پور کا استعفیٰ گورنر ہاؤس پہنچ گیا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول ہو گیا ہے، جس کی تصدیق گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کی۔
Today at 2:30 pm, the handwritten resignation advice of the CM Khyber Pakhtunkhwa was duly received and acknowledged by Governor House.
After thorough scrutiny and legal formalities as per the Constitution & relevant laws, subject resignation will be processed in due course of… pic.twitter.com/wD9phdWUIQ— Faisal Karim Kundi (@fkkundi) October 11, 2025
گورنر کے پی کے مطابق آج دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر استعفیٰ موصول ہوا۔ آئین اور متعلقہ قوانین کے مطابق استعفیٰ کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور پھر آئینی طریقہ کار کے تحت عمل درآمد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ طیفی بٹ لاہور منتقلی کے دوران فائرنگ میں ہلاک
گورنر ہاؤس معاملے کو تمام آئینی و قانونی تقاضوں کے تحت شفاف اور منظم انداز میں آگے بڑھائے گا۔