ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

نوبیل انعام نہ ملنے پر نیتن یاہو کا ٹرمپ کے حق میں بیان

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
نوبیل انعام نہ ملنے پر نیتن یاہو کا ٹرمپ کے حق میں بیان

نوبیل انعام نہ ملنے پر نیتن یاہو کا ٹرمپ کے حق میں بیان

یروشلم: اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے اہل قرار دیتے ہوئے نوبیل کمیٹی پر تنقید کی ہے۔

گزشتہ روز نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اے آئی سے تیار کردہ تصویر شیئر کی تھی، جس میں انہیں نوبیل انعام حاصل کرتے دکھایا گیا تھا۔ تاہم 2025 کا امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی ماریا کورینا مچاڈو کے نام رہا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ DGISPRنے خارجیوں کے سہولت کاروں کو تین آپشن دیدیے

نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ "نوبیل کمیٹی امن کی بات کرتی ہے، لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کو حقیقت میں ممکن بنایا۔” ان کے مطابق "حقائق خود بولتے ہیں، ٹرمپ اس اعزاز کے حقیقی حقدار ہیں۔”

گزشتہ روز شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ نیتن یاہو نے لکھا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام دیا جانا چاہیے کیونکہ وہ اس کے مستحق ہیں۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔