ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

اسرائیلی انتہاپسند وزیر کی نیتن یاہو کو دھمکی

👁️ 7 مرتبہ پڑھا گیا
اسرائیلی انتہاپسند وزیر کی نیتن یاہو کو دھمکی

اسرائیلی انتہاپسند وزیر کی نیتن یاہو کو دھمکی، حماس کے خاتمے کا مطالبہ

یروشلم: اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر نے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ اگر حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کیا گیا تو وہ حکومت کے خاتمے کے لیے ووٹ دیں گے۔

بن گویر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایسے کسی امن معاہدے کی حمایت نہیں کریں گے جس کے تحت ان فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جن پر اسرائیلی عدالتوں نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔ حماس کا جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کا اعلان

انہوں نے غزہ میں جنگ بندی اور امن مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ “جب تک حماس کا وجود باقی ہے، اسرائیل کو محفوظ نہیں کہا جا سکتا۔”

انتہاپسند وزیر کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے حماس کے خلاف سخت کارروائی جاری نہ رکھی تو ان کی جماعت نیتن یاہو حکومت سے علیحدگی اختیار کر لے گی، جس سے مخلوط حکومت ختم ہو سکتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔