ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

بھارت میں کھانسی کے شربت نے تنازع کھڑا کردیا

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
بھارت میں کھانسی کے شربت نے تنازع کھڑا کردیا

بھارت میں کھانسی کے شربت نے تنازع کھڑا کردیا

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر کھانسی کا شربت پینے سے 11 بچوں کی جانیں چلی گئیں۔ اس واقعے نے بھارت کے دوا سازی کے معیار اور نگرانی کے نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔ حماس کو فوجی طور پر غیر مسلح کیا جائے گا،نیتن یاہو

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ شربت ڈاکٹر پراوین سونی نامی ایک سرکاری ماہرِ اطفال نے تجویز کیا تھا جو اپنی نجی کلینک میں بھی مریضوں کا علاج کرتے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ڈاکٹر سونی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شربت ضلع کانچی پورم کی ایک فارماسیوٹیکل کمپنی نے تیار کیا تھا۔ مدھیہ پردیش حکومت نے کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی مصنوعات کی فروخت پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔  اللہ کے سپاہی تیار ہیں، وزیرِ دفاع کا بھارت کو سخت انتباہ

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق، دوا میں 48.6 فیصد “ڈائی ایتھائلین گلائیکول پایا گیا جو ایک انتہائی زہریلا کیمیکل ہے اور گردوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہی زہر بچوں کی موت کی بنیادی وجہ بنا۔

متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچے معمولی بخار اور کھانسی میں مبتلا تھے، جنہیں علاج کے دوران یہ شربت دیا گیا۔ ابتدا میں حالت بہتر ہوئی لیکن کچھ دن بعد گردوں نے کام کرنا بند کر دیا، جس کے نتیجے میں بچے جانبر نہ ہو سکے۔

حکومتی حکام نے اس واقعے کو انسانی غفلت اور غیر معیاری دوا سازی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ ریاست بھر میں غیر معیاری شربت اور متعلقہ کمپنی کے دیگر پروڈکٹس کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔