توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بجلی معطل ہونے پر ملتوی
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کی، جو آٹھ گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان کی تینوں بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابھی مہرالنسا بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ احتجاج حق ہے مگر پُرامن ہونا ضروری ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر
کیس میں نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر بیرسٹر عمیر مجید اپنی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ عمران خان کے وکلا میں قوثین فیصل مفتی اور بیرسٹر سلمان صفدر شامل تھے۔ سماعت کے دوران وکیل صفائی قوثین فیصل مفتی نے نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون پر جرح کی۔
یہ بھی پڑھیں:۔ پاک بھارت تنازعات کا واحد حل بات چیت ہے،کپل دیو
عدالتی کارروائی کے دوران بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی، جہاں وکیل صفائی نیب کے تفتیشی افسر پر مزید جرح کریں گے۔