ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

افغانستان کی آزادی و خودمختاری کا احترام کرتے ہیں،چین

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
افغانستان کی آزادی و خودمختاری کا احترام کرتے ہیں،چین

افغانستان کی آزادی و خودمختاری کا احترام کرتے ہیں،چین

بیجنگ: چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ چین افغانستان کی آزادی اور خودمختاری کا مکمل احترام کرتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بگرام ایئربیس سے متعلق حالیہ بیان پر صحافی کے سوال کے جواب میں وزارتِ خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ صرف افغان عوام کو کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین خطے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی یا تناؤ کی حمایت نہیں کرتا اور امید رکھتا ہے کہ تمام فریقین علاقائی امن اور استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا افغانستان میں بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ فوجی اڈہ اس مقام سے ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے جہاں چین جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔