بھارت کا سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے پر ردِعمل
بھارت نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ نئی دہلی اس پیشرفت سے پہلے سے باخبر تھا اور اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی قومی سلامتی کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ خطے اور دنیا پر اس معاہدے کے ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ریاض میں ایک اہم دفاعی معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اگر کسی بھی ایک ملک پر حملہ ہوتا ہے تو اسے دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
یہ پیشرفت خطے کی جغرافیائی اور دفاعی صورتحال میں نئی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔