چارلی کرک کا مشتبہ قاتل گرفتار
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ چارلی کرک کے قتل کے الزام میں نامزد مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ مجرم کو سزائے موت دی جائے گی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مشتبہ قاتل کی شناخت 22 سالہ ٹیلر رابنسن کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سے قبل امریکی حکام نے قاتل کی معلومات فراہم کرنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند رہنما چارلی کرک کو یوٹا یونیورسٹی میں خطاب کے دوران گولی ماری گئی تھی۔
ایف بی آئی کی جانب سے جاری سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد عمارت کی چھت سے کود کر فرار ہوا۔ تحقیقات کے دوران ملزم کے جوتوں اور ہاتھ کے نشانات چھت سے ملے جبکہ اسلحہ اور گولیاں قریبی جنگل سے برآمد ہوئیں۔