ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

مستونگ کارروائی،4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
مستونگ کارروائی،4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک

مستونگ کارروائی،4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کر کے چار بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی اس اطلاع پر عمل میں لائی گئی کہ بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندوستان” کے مسلح عناصر اس علاقے میں موجود تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد ضبط کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم پر قائم ہیں اور مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔