جلال پور پیر والا میں انخلا آپریشن کامیابی سے مکمل
جلال پور پیر والا کے نواحی علاقے عنائت پور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب سمیت دیگر وزرا اور ریسکیو ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب نے 24 گھنٹے سے جاری آپریشن کی نگرانی کی اور کہا کہ آخری فرد کے محفوظ مقام تک پہنچنے تک ریسکیو آپریشن بند نہیں ہوگا۔
انہوں نے کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر، ریسکیو ٹیم، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششوں کو شاباش دی۔ مریم اورنگ زیب نے مزید کہا کہ جمعہ کی صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا، اور اگر کوئی مزید مدد یا نقل و حمل چاہے تو کشتیاں اور مکمل عملہ موجود ہوگا۔