ایف سی لائن بنوں پر خودکش حملہ،فائرنگ سے 4دہشتگرد ہلاک
بنوں اور لکی مروت میں دہشتگردی کی کارروائیاں ناکام، اہلکاروں نے جرات مندی سے مقابلہ کیا
بنوں میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی ایف سی لائن کی دیوار سے ٹکرا کر دھماکا کیا۔ دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق تمام زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب لکی مروت کے تھانہ سٹی کی حدود مچن خیل اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔