راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کی صورتحال
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 51 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ اب تک 5 ہزار 230 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری سے ڈینگی کا ایک نیا کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد وہاں مریضوں کی تعداد 84 تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق راولپنڈی اور مری میں انسدادِ ڈینگی مہم جاری ہے۔ اس دوران ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 300 سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے 1557 مقامات کو سیل کیا گیا، 3 ہزار 134 چالان جاری ہوئے جبکہ تقریباً 90 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔