ٹرمپ نے بھارت کی پیشکش مسترد کر دی
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے امریکی مصنوعات پر صفر ٹیرف کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اب بہت تاخیر سے کیا جا رہا ہے، بھارت کو برسوں پہلے یہ فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے امریکا پر دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ محصولات عائد کر رکھے ہیں، جس کے باعث امریکی کمپنیاں بھارتی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات فروخت کرنے میں مشکلات کا شکار رہتی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنی ضرورت کا زیادہ تر تیل اور دفاعی ساز و سامان روس سے خریدتا ہے جبکہ امریکا سے ان چیزوں کی خریداری نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کے برعکس بھارت بڑی مقدار میں اپنی مصنوعات امریکی منڈی میں بیچتا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق امریکا طویل عرصے سے بھارت کا سب سے بڑا خریدار رہا ہے لیکن یک طرفہ تجارتی تعلقات نے کئی دہائیوں سے نقصان پہنچایا ہے۔