ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

پٹرول کی قیمت برقرار،ڈیزل 3 روپے سستا

👁️ 4 مرتبہ پڑھا گیا
پٹرول کی قیمت برقرار،ڈیزل 3 روپے سستا

پٹرول کی قیمت برقرار،ڈیزل 3 روپے سستا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، جبکہ پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:۔  ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 6ریکارڈ

 

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کمی کے بعد نیا نرخ 269 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 40 پیسے سستا ہو کر 159 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 46 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 176 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے مقرر کی گئی ہیں اور ان کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔