ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ملتان،موسلادھار بارش،رین ایمرجنسی نافذ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ملتان،موسلادھار بارش،رین ایمرجنسی نافذ

ملتان،موسلادھار بارش،رین ایمرجنسی نافذ

لتان اور گردونواح میں تیز بارش بارش ہوئی ،شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔تیز بارش کے باعث ٹیپو سلطان کالونی، حسن پروانہ، رشید آباد اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ اندرون شہر بھی کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ترجمان واسا کے مطابق کڑی جمنداں میں 107 ملی میٹر، چونگی نمبر 9 پر 83 ملی میٹر، سمیجہ آباد میں 53، سورج میانی 41، پرانا شجاع آباد روڈ پر 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ شہربھرمیں رین ایمرجنسی نافذکردی گئی ،انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ٹیمیں اہم شاہراہوں سے نکاسی آب میں مصروف ہیں، تمام شاہراہوں کو جلد کلیئر کر دیا جائیگا۔ایم ڈی واسا نے بارش کے دوران شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارش کا اسپیل3 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔دوسری جانب ملتان میں دریائے چناب پر آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑا سیلابی ریلا متوقع ہے جس کے بعد متعدد مقامات سے آبادی کو نقل مکانی کرائی گئی ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔