ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، مزید 3 خوارجی ہلاک

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، مزید 3 خوارجی ہلاک

سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، مزید 3 خوارجی ہلاک

سکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشت گرد مارے گئے ہیں، چار روزہ آپریشن میں ہلاک ہونے والوں خوارجیوں کی تعداد 50 ہو گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں 7 سے 9 اگست تک سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 47 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب بھی پاک افغان سرحدی علاقہ سمبازا میں آپریشن کیا جس میں فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد مارے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ 4 روز میں مجموعی طورپر 50 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں سے اسلحہ، بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک کے دفاع کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز پاکستان میں امن، استحکام اور ترقی کو خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔