ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو شکست

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو شکست

دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو شکست

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کےلیے 134 رنز کا ہدف دیا جسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کالی آندھی نے حاصل کر لیا، جیسن ہولڈر نے آخری اوور میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا، آخری گیند پر 3 رنز درکار تھے، جیسن نے فتح کا چوکا مار کر میچ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 5 بجے فلوریڈا میں شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ ورلڈ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پاکستان کو شکست

پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا، حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا نے 38 سکور کیے جبکہ فخر زمان نے 20 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 19 رنز کےعوض 4 وکٹیں حاصل کیں، گودا کیش موتی نے 39 رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ ایشیاء کپ 2025ء کے وینیوز کا اعلان

پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف 134 رنز کو ویسٹ انڈیز نے آخری گیند پر حاصل کیا اور سیریز 1-1 سے برابر کر دی، اب سیریز کا فیصلہ تیسرے میچ میں ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے گودا کیش موتی نے 28 اور کپتان شائی ہوپ نے 21رنز بنائے جبکہ روسٹن چیز اور جیسن ہولڈر نے 16، 16رنز سکور کیے، ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

محمد نواز اور صائم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

جیسن ہولڈر نے مین آف دی میچ قرار دیے جانے کے بعد گفتگو میں کہا کہ پاکستانی بولرز نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا، جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔