ورلڈ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پاکستان کو شکست
جنوبی افریقا نے ای بی ڈی ولیئرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 196 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ اے بی ڈی ولیئرز نے صرف 51 گیندوں پر 120 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
ہاشم آملہ 14 گیندوں پر 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ورلڈ چیمپئنز لیگ کے فائنل میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 196 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔
شرجیل خان کی جارحانہ اننگز 76 رنز اور عمر امین کی 36 رنز کی اہم اننگز شامل تھی۔ تاہم یہ مجموعہ جنوبی افریقا کے لئے کوئی بڑی رکاوٹ نہ بن سکا۔
This Picture 🥶
AB DE VILLIERS LIFTING THE WCL TROPHY 🐐#ABDevilliers #WCL25 pic.twitter.com/KAXn5k2PKW
— Atharv 🇮🇳 (@wtf_Atharv) August 2, 2025
شرجیل کی اننگز نے پروٹیز کے باؤلرز کو دباؤ میں ڈالا اور میچ کے وسط میں ٹیم کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد، عمر امین نے 19 گیندوں پر 36 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو مزید مضبوط کیا۔
آخری 5 اوورز میں آصف علی نے تیز بیٹنگ کرتے ہوئے 15 گیندوں پر 28 رنز بنائے، جس میں دو چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ اس طرح پاکستان نے آخری پانچ اوورز میں 61 رنز کا اضافہ کیا۔
جنوبی افریقا کے باؤلرز میں وین پارنیل نے 32 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ڈواین اولیور اور ہارڈس ویلجون نے بھی اہم وکٹیں حاصل کیں۔
