بریکنگ نیوز

پاکستان آج عمان کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے

ستمبر 12, 2025 | admin
پاکستان آج عمان کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے

پاکستان آج عمان کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم آج اپنی مہم کا آغاز عمان کے خلاف میچ سے کر رہی ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے "رنگ آف فائر” میں کھیلا جانے والا یہ میچ پاکستانی ٹیم کے لیے بھارت کے خلاف اتوار کے بڑے مقابلے سے قبل وارم اپ کی حیثیت رکھتا ہے۔

میچ سے قبل ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پچ کا معائنہ کیا اور اسے بیٹنگ کے لیے سازگار قرار دیا۔ ہیسن نے کہا کہ ٹیم میں ملٹی اسکلز کھلاڑی شامل ہیں جو مختلف حالات میں کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب عمان کے کپتان جدیندر سنگھ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے مقابلے میں ان کے لیے یہ چیلنج ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کچھ بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا عمان کے لیے تجربے اور موقع کا باعث ہے۔

پاکستان اور عمان کا یہ میچ کرکٹ شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگا کیونکہ قومی ٹیم حالیہ سہ ملکی سیریز جیتنے کے بعد پر اعتماد دکھائی دے رہی ہے۔