افغانستان کو سہ فریقی سیریز جیتنے کیلئے 142 رنز کا ہدف
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز اسکور کیے۔
اوپننگ جوڑی صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب زیادہ فائدہ مند ثابت نہ ہوئی۔ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ صائم ایوب نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 51 کے مجموعی اسکور پر گری جب فخر زمان 27 رنز بنا کر میدان سے رخصت ہوئے۔ اس کے بعد حسن نواز نے 15، محمد حارث نے 2، کپتان سلمان علی آغا نے 24، محمد نواز نے 25 جبکہ فہیم اشرف نے 15 رنز جوڑے۔
سیریز کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو میچ برابر رہے، ایک ایک کامیابی دونوں ٹیموں کے حصے میں آئی، جبکہ میزبان متحدہ عرب امارات اپنی تمام چاروں میچوں میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔