افغانستان نے یو اے ای کو 171 رنز کا ہدف دے دیا
شارجہ میں کھیلے جانے والے سہ ملکی ٹی20 سیریز کے چھٹے اور آخری لیگ میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ کپتان ابراہیم زدران 48 اور رحمان اللہ گرباز 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ایونٹ کا کل آرام کا دن ہوگا جبکہ اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔