ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کیخلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کیخلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کیخلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی

بھارتی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

 

بھارتی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آسکتی ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز ہرگز نہیں ہوگی۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ شاہد آفریدی سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے

 

ترجمان وزارت کھیل کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی بھارتی ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں کویہاں آنے نہیں دیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025ء 5 سے 21 ستمبر کے درمیان کھیلا جائے گا، اور شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں کم از کم دو مرتبہ 7 اور 14 ستمبر کو ایک دوسرے کے مدِ مقابل آئیں گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔