ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

آزاد کشمیراحتجاج میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید،89 زخمی،425 گرفتار

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
آزاد کشمیراحتجاج میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید،89 زخمی،425 گرفتار

آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 89 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 81 مقدمات درج کر کے 425 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

آزاد کشمیر پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 6 سے 14 جون 2026 کے دوران مختلف اضلاع میں کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران گرفتار افراد سے حساس نوعیت کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم سے منسلک 400 سے زائد افراد کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ مظاہروں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں پر شدید حملے کیے گئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ احتجاج کے دوران 4 اہلکار شہید اور 89 زخمی ہوئے، جبکہ بعض مقامات پر سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے سی ایم ایچ میں توڑ پھوڑ اور مریضوں پر مبینہ تشدد کے واقعات بھی پیش آئے، جن سے اہم ریکارڈ کو نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ سمیت مظفرآباد، باغ، نیلم، بھمبر، میرپور اور کوٹلی میں صورتحال اب بتدریج بہتر ہو رہی ہے، جبکہ تمام مرکزی راستے کھلے ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔