ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

کراچی میں فتنہ الخوارج اور بی ایل اے کے 5 دہشت گرد گرفتار

👁️ 7 مرتبہ پڑھا گیا
کراچی میں فتنہ الخوارج اور بی ایل اے کے 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں فتنہ الخوارج اور بی ایل اے کے 5 دہشت گرد گرفتار-کراچی میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شہر کے دو مختلف مقامات پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر چھاپے مارے گئے، جس کے دوران کالعدم بی ایل اے کے 3 اور فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔

بی ایل اے کے گرفتار ملزمان کی شناخت عمران خان عرف شوکت، ظہیر احمد اور محمد ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان حساس مقامات کی ریکی میں ملوث تھے اور 2024 میں بلوچستان میں ایک آئی ای ڈی دھماکے میں بھی کردار ادا کر چکے ہیں، جس میں ایف سی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان بھتہ خوری اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث رہے ہیں، جبکہ انہوں نے مبینہ طور پر دہشت گرد ٹریننگ کیمپ سے تربیت حاصل کی تھی۔

دوسری کارروائی میں گرفتار فتنہ الخوارج کے دو دہشت گردوں کی شناخت حجت اللہ اور حبیب اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں نے 2024 میں افغانستان میں تربیت حاصل کی اور کراچی میں حساس اداروں کے دفاتر کی ریکی بھی کی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان اپنے کمانڈر کی ہدایت پر شہر میں موجود تھے اور ممکنہ اہداف کی معلومات اپنے نیٹ ورک کو فراہم کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ، گولیاں اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع سی ٹی ڈی ہیلپ لائن پر دیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔