وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم کے ایک دن کے بھی اسٹریٹجک ذخائر موجود نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس خام تیل کے ذخائر صرف 5 سے 7 دن تک کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ طویل المدتی اسٹریٹجک ذخائر موجود نہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ توانائی کے شعبے میں بہتری کے لیے مختلف ریسرچ اور منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے، اور وزیراعظم کے ساتھ مل کر خام تیل کے ذخائر کو 30 دن تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
وزیر پٹرولیم کے مطابق حکومت کا ہدف توانائی کے شعبے کو مزید مستحکم اور خود کفیل بنانا ہے۔