ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

امریکہ ایران امن مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل سرگرم

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
امریکہ ایران امن مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل سرگرم

امریکہ ایران امن مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل سرگرم-امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے بچانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر مذاکراتی عمل میں رابطہ کاری اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکا، ایران اور پاکستان کے درمیان سفارتی رابطوں کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی کمی، پابندیاں اور عسکری کشیدگی مذاکراتی عمل کو مشکلات کا شکار بنا رہی ہیں،

تاہم پاکستان کی کوشش ہے کہ فریقین کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہے اور کسی بڑے بریک ڈاؤن سے بچا جا سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔