ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری مذاکرات کا نتیجہ کچھ بھی ہو، حکومت ہر حال میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ اسلام آباد امن مذاکرات میں ایرانی وفد قومی مفادات کا بھرپور دفاع کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی مذاکراتی وفد پاکستان میں پوری ہمت اور جرأت کے ساتھ بات چیت میں حصہ لے گا، جبکہ عوام کی خدمت کا مشن کسی صورت نہیں رکے گا۔
مسعود پزشکیان کے مطابق مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی مرحلے پر قومی مفادات پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود ایرانی وفد کو مکمل سیاسی و سفارتی حمایت حاصل ہے۔