ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

خیبر پختونخوا،بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں،34ہلاک

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
خیبر پختونخوا،بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں،34ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جاری بھرپور مہم کے دوران خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں تیز رفتار اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 34 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 فروری کو خیبر پختونخوا میں چار علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 26 خارجی مارے گئے۔ کارروائیوں کا ہدف بھارتی سرپرستی میں سرگرم عناصر، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی اور ملک دشمن عناصر کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔