ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

پاکستان کی کارروائی،افغانستان میں28 دہشتگرد ہلاک

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پاکستان کی کارروائی،افغانستان میں28 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد: دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشتگرد ٹھکانوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے سات مقامات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق ان کارروائیوں میں 28 دہشتگرد ہلاک جبکہ 50 زخمی ہوئے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی کارروائیاں تھیں، جن میں خوارج اور دیگر شدت پسند عناصر کے کیمپس اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارت کے مطابق پاکستان کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام آباد کی مسجد، باجوڑ اور بنوں میں ہونے والی دہشتگرد کارروائیاں افغانستان میں موجود قیادت اور ہینڈلرز کی ہدایات پر کی گئیں۔

بیان میں افغان حکام پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں اور دوحہ معاہدے کے تحت ذمہ داریاں پوری کریں۔ حکومت نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں مؤثر کردار ادا کرے۔

ادھر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا اور جہاں بھی خطرہ موجود ہوا، بلا امتیاز اور بلا رعایت ایکشن لیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ افغان طالبان حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔