ایران پرحملہ،برطانیہ کا امریکہ کو اڈے دینےسے انکار-برطانیہ نے امریکی فورسز کو ایران پر ممکنہ حملے کے لیے اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے آر اے ایف فیئر فیلڈ اور ڈیاگو گارسیا کی درخواست مسترد کی۔
وزیراعظم نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے خدشے کو بنیاد بنا کر یہ فیصلہ کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے برطانوی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے چگوس آئی لینڈز معاہدے پر اعتراض کیا
یہ بھی پڑھیں جیفری ایپسٹین کو پینٹاگون اور ایف بی آئی عمارت خریدنے کی پیشکش کا انکشاف
اور کہا کہ ایران پر ممکنہ حملے کے لیے یہ اڈے ضروری ہو سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران برطانیہ اور دیگر اتحادی ممالک پر حملہ کر سکتا ہے۔
برطانیہ اور امریکا کے درمیان اس نئے تنازعے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔
hashtags: #برطانیہ #امریکہ #ایران #فوجی_اڈے #بین_الاقوامی_قانون #ٹرمپ #کشیدگی #واشنگٹن #لندن
tags: برطانیہ, امریکہ, ایران, فوجی اڈے, بین الاقوامی قانون, ٹرمپ, کشیدگی, واشنگٹن, لندن