ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ڈاکٹرز کا خصوصی پینل آج عمران خان کا طبی معائنہ کرے گا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ڈاکٹرز کا خصوصی پینل آج عمران خان کا طبی معائنہ کرے گا

اسلام آباد میں حکومتی ذرائع نے پاکستان تحریک انصاف کو آگاہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز کا خصوصی پینل آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے اہم حکومتی شخصیات نے رابطہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ڈاکٹرز کا پینل آج معائنہ انجام دے گا۔ پی ٹی آئی قیادت کو معائنے کے تمام انتظامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

ادھر اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کے ذاتی معالج تک رسائی کے لیے اسلام آباد کے تین مختلف مقامات پر دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، داخلی راستے بند ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ قیدی وینز بھی موقع پر موجود ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔