ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

بنگلادیش انتخابات:ڈیبیڈوار 4 میں حسنات عبداللّٰہ کو ابتدائی برتری

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
بنگلادیش انتخابات:ڈیبیڈوار 4 میں حسنات عبداللّٰہ کو ابتدائی برتری

بنگلادیش کے 13ویں پارلیمانی انتخابات میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، جن کے مطابق کومیلا کے حلقہ ڈیبیڈوار 4 میں نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے چیف آرگنائزر اور 11 جماعتی اتحاد کے امیدوار حسنات عبداللّٰہ کو ابتدائی برتری حاصل ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حسنات عبداللّٰہ چار پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں اپنے حریفوں سے آگے ہیں۔ ان کے آبائی پولنگ اسٹیشن گوپال نگر کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق انہوں نے 3 ہزار 84 ووٹ حاصل کیے، جبکہ بی این پی کے حمایت یافتہ امیدوار محمد اے جاسم الدین کو اس پولنگ اسٹیشن پر کوئی ووٹ نہیں ملا۔

اسی طرح میونسپل مرکز کے وارڈ نمبر 7 میں بھی حسنات عبداللّٰہ کو برتری حاصل رہی، جہاں انہیں 1 ہزار 383 ووٹ ملے، جبکہ محمد اے جاسم الدین 480 ووٹ حاصل کر سکے۔

واضح رہے کہ یہ نتائج غیر سرکاری اور غیر حتمی ہیں، حتمی نتائج کا اعلان بنگلادیش الیکشن کمیشن کی جانب سے مکمل گنتی کے بعد کیا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔