ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.36 🇪🇺 یورو ₨322.49 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.23 🇦🇪 درہم ₨75.80 🇨🇳 چینی یوان ₨41.12

نیندرلینڈ کی جانب سے گولوں کی برسات،پاکستان کوشکست

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
نیندرلینڈ کی جانب سے گولوں کی برسات،پاکستان کوشکست

نیندرلینڈ کی جانب سے گولوں کی برسات، پاکستان کوشکست

ارجنٹینا میں جاری پرو ہاکی لیگ کے تیسرے میچ میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

ارجنٹینا کےشہرسنتیاگو میں جاری پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے دوران نیدرلینڈز نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی۔

دوران میچ پاکستان کےمحمد سفیان خان نے 2 اور رانا وحید اشرف نے ایک گول کیا، پاکستان اپنا چوتھا میچ 15 دسمبرکو میزبان ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں میزبان ارجنٹینا کے ہاتھوں تین دو سے بھی شکست ہو ئی تھی جبکہ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈ سے 5 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔