ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی

مہنگائی کے شکار شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق:

  • پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
  • ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی عالمی سپلائی کی بہتری اور کویت کی الزور ریفائنری کے یونٹس کی بحالی کے بعد ممکن ہوئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور عوام کو آئندہ پندرہ روز تک ان قیمتوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات دستیاب ہوں گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔