ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

ضمنی انتخابات،قومی اور پنجاب اسمبلی کے13 حلقوں میں پولنگ شروع

👁️ 3 مرتبہ پڑھا گیا
ضمنی انتخابات،قومی اور پنجاب اسمبلی کے13 حلقوں میں پولنگ شروع

 

ضمنی انتخابات،قومی اور پنجاب اسمبلی کے13 حلقوں میں پولنگ شروع

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز اور پنجاب میں کنٹرول روم قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ انتخابات کی نگرانی اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز میں قائم کنٹرول روم کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہارون شنواری کر رہے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ جاری ہے اور سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہری بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنوں پر آئیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ پولنگ اسٹیشنوں پر معذور افراد، حاملہ خواتین، بزرگ افراد اور خواجہ سراؤں کو ترجیحی بنیاد پر ووٹ ڈالنے کی سہولت دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر موبائل فون لے جانا منع ہے، شہری ووٹ کی رازداری برقرار رکھیں اور بیلٹ پیپر کی تصویر لینے سے اجتناب کریں۔

یہ انتخابات پنجاب کی سیاسی کشمکش کی عکاسی بھی کریں گے جہاں مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنی سیاسی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی ابھی بھی اپنے انتخابی نشان سے محروم ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق سب سے دلچسپ مقابلہ لاہور کے حلقوں میں متوقع ہے، جس سے یہ واضح ہو جائے گا کہ حکومت حاصل کرنے کے بعد مسلم لیگ ن شہر پر اپنا سیاسی تسلط بحال کر پائی ہے یا نہیں۔

شہری صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے پسندیدہ امیدواروں کے ناموں پر مہر لگائیں گے اور ملک بھر کی نظریں ضمنی انتخابات کے نتائج پر مرکوز ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔