وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی-وزیراعظم شہباز شریف نے باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مصدق ملک، رانا ثنا اللہ، ریاض حسین پیرزادہ، عون چوہدری، شزرہ منصب اور قیصر احمد شیخ سمیت دیگر وزرا شریک ہوئے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم پر بریفنگ دی، جس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مجوزہ ترمیم میں کمانڈر آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ چیف آف آرمی اسٹاف کے تحت متعارف کرایا جا رہا ہے، وفاقی آئینی عدالت کا قیام، ہائی کورٹ کے ججز کی مشترکہ سینیارٹی لسٹ، اور سپریم جوڈیشل کمیشن کو ججز کے تبادلے کا اختیار دینے کی شقیں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترمیم کا بل سینیٹ کے آج کے اجلاس میں بطور ضمنی ایجنڈا پیش ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد سینیٹ کی قانون و انصاف کمیٹی میں زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ سینیٹ اجلاس اتوار تک جاری رہ سکتا ہے اور آئینی ترمیم پیر کو منظور ہونے کا امکان ہے، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔