ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں،پاکستان امن چاہتا ہے،فیلڈ مارشل

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں،پاکستان امن چاہتا ہے،فیلڈ مارشل

افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں،پاکستان امن چاہتا ہے،فیلڈ مارشل

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے امن چاہتا ہے، مگر اپنی سرزمین پر افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات کی۔ کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور کور ہیڈکوارٹر پشاور میں سیکیورٹی صورتحال، سرحدی امن، آپریشنل تیاری اور انسدادِ دہشتگردی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

قبائلی عمائدین نے دہشت گردی اور افغان طالبان کے خلاف فوج کے ساتھ مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا۔ فیلڈ مارشل نے قبائلی عوام کی غیرمتزلزل حمایت اور حالیہ پاک-افغان کشیدگی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے افغان طالبان کے رویے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی پشت پناہی کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی برداشت نہیں کرے گا۔ فیلڈ مارشل نے یقین دلایا کہ خیبرپختونخوا اور ملک بھر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی قربانیوں کو سراہا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔