ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

بلوچستان و خیبرپختونخوا:22 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
بلوچستان و خیبرپختونخوا:22 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان و خیبرپختونخوا:22 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک-پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے چلتن اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس معلومات موصول ہوئیں۔ فوری کارروائی کے دوران چلتن کے پہاڑی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کیچ کے علاقے بلیدہ میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی پناہ گاہ کو نشانہ بنایا گیا جہاں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولیاں اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

اسی طرح، خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ کارروائی کے دوران 4 خارجی دہشت گرد بشمول ہائی ویلیو ٹارگٹ اور خارجی کمانڈر امجد عرف مزاحم کو ہلاک کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھیں:۔ نیول چیف کا بحری دفاع میں مکمل جنگی تیاری برقرار رکھنے پر زور

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی مہم ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشنز جاری ہیں اور یہ کارروائیاں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو ملک کی سلامتی کے لیے اہم اور قابلِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، حوصلے اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ یہ کارروائیاں پاکستان کے پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت ہیں اور قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کی عزم کو دہرایا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔